Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پلیئرز آپس میں لڑ پڑیں

پی سی بی نے تینوں کرکٹرز کو میچ کھیلنے سے روک دیا
شائع 26 جنوری 2024 05:16pm

قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں ویمن پلیئرز آپس میں لڑ پڑیں، کرکٹر صدف شمس، یسری اور عائشہ بلال کے درمیان لڑائی ہوئی جبکہ پی سی بی نے تینوں کرکٹرز کو میچ کھیلنے سے روک دیا۔

راولپنڈی میں ان دنوں نیشنل ویمنز کپ کھیلا جارہا ہے جہاں ہوٹل میں 3 روز قبل ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا، جہاں 3 ویمن کرکٹرز کے درمیان لڑائی ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران عائشہ بلال کی ناک سے خون بھی نکل آیا تھا لیکن وہ وقتی طور پر خاموش رہیں تاہم 2 روز بعد متاثرہ کرکٹر عائشہ بلال نے انتظامیہ کے پاس شکایت جمع کرادی تاہم انتظامیہ نے فوری طور پر تینوں کرکٹرز پر ایک ایک میچ کی پابندی لگادی۔

تینوں کھلاڑی صدف شمس، یسری اورعائشہ بلال پابندی کے باعث آج میچ نہ کھیل سکیں۔

دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرنے چیئرپرسن ویمنز کرکٹ خود راولپنڈی پہنچیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ راولپنڈی میں کھیلی جا رہی ہے۔

PCB

lahore

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

National Women's Cricket Championship

women crickters