Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کی مدت بڑھا دی گئی

میراپہلا کام پی سی بی چیئرمین کا الیکشن کرانا ہے، شاہ خاور
شائع 26 جنوری 2024 01:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور کی تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا گیا۔

تعیناتی کی مدت میں اضافے سے متعلق شاہ خاور نے خود ایک پریس کانفرنس میں بتایا۔

لاہور میں کی جانے والی اس پریس کانفرنس میں قائم قام چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ 16جنوری کومینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں میری تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

شاہ خاور کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کےبعد پی سی بی کے الیکشن کااعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میراپہلا کام پی سی بی چیئرمین کا الیکشن کرانا ہے، ذکاء اشرف کے بعد محسن نقوی متبادل کے طور پر سامنےآئے ہیں۔

شاہ خاور نے مزید کہا کہ پ سی بی کے لیے 8 بورڈ آف گورنرزکی تعیناتی یقینی بنانی ہے

PCB

Pakistan Cricket Board

shah khawar