پی ٹی آئی امیدوارسیف اللہ ابڑو نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی، بلاول
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرکے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
سیف اللہ ابڑو کی حمایت پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوگ اب سمجھنا شروع ہوگئے ہیں، ن لیگ کا راستہ روکنے کا واحد طریقہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نےلاہور کے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں عام انتخابات کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سیف اللہ ابڑو نے پی پی کے حق میں دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شیرکا راستہ روکیں گے۔
ملاقات کے اعلان کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ وہ حمایت پر سیف اللہ ابڑو کے مشکور ہیں، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکن اب سمجھنا شروع ہوگئے ہیں کہ پی ایم ایل این کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ 8 فروری کو تیر کو ووٹ دیا جائے۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہوشیاری سے ووٹ دیں تاکہ ہم الیکشن کے دن سرپرائز دے سکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ تھا کہ سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ تاہم مقامی ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔
Comments are closed on this story.