Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ریاض خان کی درخواست پر اعتراض ختم

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی ۔
شائع 26 جنوری 2024 12:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے درخواست پر اعتراض ختم کر دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نےصحافی عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل کیجانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست گزار نے عمرے پر جانا ہے، آج ہی سماعت کرکےآرڈر جاری کیا جائے۔

عمران ریاض کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ادارے والے کہتے ہیں کہ عمران ریاض خان کا نام پی این ایل آئی لسٹ میں نام ہے، لسٹ فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے درخواست کے ساتھ نہیں لگا سکے۔

وکیل کے مطابق خط لکھا اور ای میلز بھی کیں لسٹ فراہم نہیں کی گئی،

عدالت نے عمران ریاض سے استفسار کیا کہ آپ نے باہر جانے کی کوشش کی جس پر آپ کو روکا گیا؟ اس پر عمران ریاض نے بتایا کہ جی پہلے گیا لیکن ائرپورٹ پر روک لیا گیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معاملے کو جوڈیشل سائیڈ پردیکھا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سےرجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔

Lahore High Court

imran riaz khan