سابق کپتان بابر اعظم پر تنقید صحافی کو مہنگی پڑگئی
کھیلوں کے شعبے سے وابستہ معروف صحافی شعیب جٹ نے اپنا اور اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
عدالتِ عالیہ نےآئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو کو نوٹس جاری کردیے
سندھ ہائی کورٹ نے معروف اسپورٹس رپورٹر شعیب جٹ کی درخواست پر فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا
شعیب جٹ اسپورٹس کے معروف صحافی ہیں، عثمان فاروق ایڈووکیٹ شعیب جٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں اسٹار بیٹر بابر اعظم کی کارکردگی پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
ٹی وی پر دی جائے والے اس رائے کے حوالے سے شعیب جٹ کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شعیب جٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
شعیب جٹ کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
Comments are closed on this story.