صنم جاوید کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور شوکر بسرا کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
سپریم کورٹ نےصنم جاویداورشوکت بسراکےکاغذات نامزدگی منظورکرتے ہوئے دونوں کے نام یلٹ پیپر میں شامل کرنے کا حکم دیا۔
ٓعدالت نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ الیکشن کیلئےامیدوار مشترکہ اکائونٹ بھی مختص کر سکتا ہے۔
صنم جاوید این اے 119,120 اور پی پی 150سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جبکہ شوکت بسرا این اے 160بہاولنگر سے امیدوار ہیں،
صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنےکےخلاف اپیل پرسماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس کیس میں بھی مشترکہ اکاؤنٹ کانقطہ ہے، کاغذات پردوسرا اعتراض جیل سپرنٹنڈنٹ کےدستخط نہ ہونے کا ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ تیسرا اعتراض صنم جاوید کے دستخط جعلی ہونے کاہے۔
جسٹس منیب اخترنے استفسار کیا کہ کیا ریٹرننگ آفیسر کو نیاسنگل اکاؤنٹ ایڈجسٹ کرنےکی درخواست دی؟
اس پر وکیل نے کہاکہ نہیں، اس کیس میں ریٹرننگ افسرکوکوئی درخواست نہیں دی۔
اس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن بھی11بجےتیاری کرکےجواب دے، اس کے بعد کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا تھا۔
عدالت نے سماعت کے دوبارہ آغاز پر صنم جاوید کے حق میں فیصلہ دیا۔
Comments are closed on this story.