کراچی میں سردی کی لہر برقرار، پارہ مزید گرگیا
روشنیوں کے شہر کراچی میں سردی کی لہر برقرار، اس وقت شہر میں موسم سرد اورٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پارہ 6 ڈگری تک نیچے گر گیا۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اوربالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔ دھند سے متاثرہ علاقوں میں دن کے درجہ حرارت مسلسل کم رہنے کے باعث شدید سردی متوقع ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور اور کشمور میں دھند کا امکان ہے۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔
ماہرینِ صحت کی جانب سے شہریوں، خاص طور پر دمہ اور سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کو سرد موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، گرم کپڑوں اور گرم غذائیں کھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.