Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواب شاہ اور بدین میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 25 جنوری 2024 07:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

سندھ کے مختلف شہروں نواب شاہ اور بدین میں ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

بدین

بدین کے شہر تلہار کے قریب موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ بدین میں تلہار شاہراہ پر بقادار اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل میں زوردار ٹکر ہوگئی، جس کے باعث کار الٹ گئی اور موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نعمان ملاح، واحد ملاح، معشوق جونیجو اور شھزاد شیدی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو پہلے تلہار اسپتال اور بعد میں بدین ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چاروں لاشوں کو بھی بدین ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں قاضی احمد روڈ پربینظیر بھٹو یونیورسٹی کی بس اور مسافر وین میں تصادم ہوا، حادثے میں وین میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں مسافر وین تباہ ہوگئی جبکہ وین کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں کو نکالا گیا۔

traffic accident

Road Accident

badin