Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کے کارکن ووٹ ضائع نہ کریں، ن لیگ کو روکنے کیلئے تیر پر ٹھپہ لگائیں، بلاول

کوئی تو وجہ ہے کہ شیر شکار کے لیے نہیں نکل رہا، چیئرمین پیپلز پارٹی
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2024 06:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ووٹ ضائع نہ کریں، ن لیگ کو روکنے کیلئے تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی ہی انتخابی مہم چلارہی ہے، ہمارے مخالفین تو گھرسے ہی نہیں نکل رہے، کوئی تو وجہ ہے کہ شیر شکار کے لیے نہیں نکل رہا، شیر چاہتا ہے کہ کوئی اور اس کو شکار کرکے دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کہتے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب میں نہیں وہ یہاں دیکھ لیں، ہم اقتدار میں آکر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، میں نے اپنا عوامی معاشی منشور دے دیا ہے، آپ نے ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا گھر گھر پہنچانا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم عام آدمی کی آمدنی میں اضافہ کریں گے، ہم 300 یونٹ تک بجلی صارفین کو مفت دیں گے، ملک بھر میں 30 لاکھ مکانات بنا کر دیں گے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے، ہم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، غریب خواتین کو بلا سود قرضہ دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستانی خواتین کی ایک بیٹے کی طرح خدمت کرنا چاہتا ہوں، ہم اقتدار میں آکر کسان اور ہاری کارڈز لے کر آئیں گے، ہم نے کسانوں اور مزدوروں کو محنت کا صلہ دلوانا ہے، ہم نوجوانوں کے لیے بے نظیر یوتھ پروگرام بھی لائیں گے، ہر ضلع میں یونیورسٹی کے کیمپس قائم کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی تو ان کے لیے رائے ونڈ میں بھی اسپتال بنوائے گی، اسپتال بننے کے بعد انہیں علاج کے لیے دورجانا نہیں پڑے گا، ن لیگ نے اپنا نظریہ چھوڑ دیا، یہ آئی جے آئی والی ن لیگ ہے، یہ امیرالمومنین بننے والی ن لیگ ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان جمہوریت چاہتے ہیں تو تیر پر مہر لگائیں، یہ وہ شیر نہیں رہا، یہ شیرعوام کا خون چوستا ہے، میں شیر کے شکار کا بندوبست کروں گا، پی ٹی آئی کے کارکنان نے آزاد کو ووٹ ڈالا تو مطلب شیر کو ووٹ ڈالا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ذہانت کے ساتھ ووٹ کا استعمال کریں، ن لیگ کا راستہ روکنے کے لیے تیر پر ٹھپہ لگانا ہوگا، میں اس شیر کا راستہ روکوں گا، آپ 8 فروری کو ٹھپہ لگائی، 9 فروری کو ان کی ٹکٹ کٹوا دوں گا، ان کو واپس ایون فیلڈ بھیج دوں گا، شیر کو روکنے کا ایک ہی موقع ہے اور وہ ہے 8 فروری۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالا گیا، زبان کاٹی گئی، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، انتقام نہیں لیا، میں سب کو اکھٹا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر لے کر جاؤں گا، ان لوگوں نےعوام کی خدمت کے بجائے انتقام لیتے رہے، یہ پھرحکومت میں آئے تو پھر خدمت کے بجائے انتقام لیں گے۔

مزید پڑھیں

جو نہیں چاہتے تھے ملک ترقی کرے، نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا، شہباز شریف

انتخابی عملے کو جعلی فون کالز پر احکامات کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا

بڑا سیاسی بریک تھرو: ن لیگ کے مخالف دھڑوں میں صلح ہوگئی

pti

Bilawal Bhutto

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Gujrat

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

ppp jalsa

Election Jan 25 2024