Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو تنقید کے نشانے پر رکھ لیا، 15 سال حکومت کے طعنے

این اے 119 میرا گھر ہے،میں اجازت لینے آئی تھی آپ نے فیصلہ سنادیا، مریم نواز
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2024 04:24pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کا کہنا ہے انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 119 میں پہلی بار قدم رکھا ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ن لیگ کے تمام شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں، 119 کی عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں اجازت لینے آئی تھی آپ نے فیصلہ سنادیا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ صرف پرچی نہیں ہوتی، وہ مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے، این اے 119 میرا گھر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں صرف وعدے اور تنقید کرتی ہیں، مسلم لیگ ن تنقید اور الزامات کی سیاست نہیں کرتی، ن لیگ کے سوا ساری جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے کچھ نہیں کیا، ان کا دن رات کام ہے تنقید کرو الزامات لگاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں وہ جماعتیں بھی آئی جنہوں نے 15،15 سال ایک صوبے پرحکومت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےمنشور دیا تو اس پر عمل بھی کیا، نواز شریف نے صرف کاغذ پر لکھ کر منشور نہیں دیا، نوازشریف آج بھی آپ لوگوں کیلئے میٹنگ کررہا ہے، نواز شریف پلان کررہا ہے کہ مہنگائی کیسے کم کرنی ہے، نوازشریف سوچ رہا ہے کہ آپ کی تکلیفیں کیسے ختم کرنی چاہئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جس صوبے نے نواز شریف کو میینڈیٹ دیا اس نے وہاں کام کرایا، میں اس چچاکی بھتیجی ہوں جس نے دن دیکھا نا رات، آپ کی خدمت کی، مجھے احساس ہے میرے کاندھوں پر کتنا بوجھ ہے، میں وہ امیدوار نہیں جسےلوگ پرچی پر لکھ کردیں کہ ہمارے یہ مسائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کہتا ہے نوازشریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا، لوگ جانتے ہیں نوازشریف اگلے چند روز میں اپنا منشور دے گا۔

pmln jalsa

Election 2024

NA 119