Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصنوعی ذہانت سے سوشل میڈیا صارفین انتخابات پر اثر انداز ہورہے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

ملک ایک وفاقی پارلیمانی نظام پر چلے گا، وزیر اطلاعات
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2024 04:33pm

نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا تھا، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، یہ ملک وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام پر چلے گا، اس پر سب کا اتفاق ہے، 18ویں ترمیم میں آرٹیکل 224 میں ترمیم کر کے نگراں حکومتوں کا نظام لایا گیا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں قانون سازی سے بہتری لائی جا سکتی ہے، عوام کے پاس اختیار ہونا چاہیئے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کو جوابدہ بنائیں، الیکشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ضروری ہے، مصنوعی ذہانت سے سوشل میڈیا صارفین انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف مستقل مزاجی سے پیش کیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، میڈیا کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے ضرور آگاہ ہونا چاہیئے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ری کالنگ الیکشن کا تصور سب سے پہلے یونان میں شروع ہوا۔

Murtaza Solangi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 25 2024