Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2024 03:31pm

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

Indictment

9 May Cases