Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا امکان

مشرق وسطیٰ کے بحران کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شائع 25 جنوری 2024 12:23pm

ملک میں عام انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

انگریزی روزنامے ”دی نیوز“ کے مطابق اگلے پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

رپورٹ میں ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت جو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کرتی ہے، اس میں 31 جنوری 2024 کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ یکم نومبر 2023 سے مقامی قیمتیں مستحکم رہنے یا اس میں کمی دیکھنے کے بعد آئے گا۔

تیل کے شعبے سے وابستہ ایک اہلکار نے دی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی دیکھنے کے بعد اس بار صورتِ حال مختلف ہونے کا امکان ہے۔ مشرق وسطیٰ، خاص طور پر حوثیوں کے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے بعد یمن میں ان کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جانب سے حملے شروع ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی قیمتوں میں متوقع اضافہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ، پیٹرول اور خام تیل کی عالمی قیمتوں پر مبنی ہے، جن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چار سے پانچ ڈالر کا اتار چڑھاؤ آیا ہے۔

ایک ہفتے میں پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت 83 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 89 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ پائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک ہفتے میں 93 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 97 سے 98 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں چار سے پانچ ڈالر فی بیرل اضافے سے مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم ہے ورنہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ میں اوپر کی طرف بڑھ جاتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ان مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ مزاحمت سامنے آئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں قیمتیں ان سطحوں پر برقرار رہ سکتی ہیں۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی مقامی قیمتوں میں متوقع اضافہ یکم نومبر 2023 کے بعد آیا جب پیٹرول کی قیمت 238.38 روپے فی لیٹر تھی اور پیٹرولیم کی قیمتوں کے لگاتار جائزے میں 259.34 روپے فی لیٹر تک گر گئی۔

اسی طرح، ہاےئی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی اس کی قیمت کے آخری چند جائزوں میں گر گئی ہے کیونکہ یہ یکم نومبر 2023میں فی لیٹر 303.18 روپے سے اب فی لیٹر 276.21 روپے میں دستیاب ہے۔

diesel price

petroleum prices

petrol price hike

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 25 2024