Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: سوتیلی والدہ 10 سالہ بچی پر بہیمانہ تشدد کے بعد فرار

بچی کا تعلق لاہور سے ہے، پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کردی
شائع 24 جنوری 2024 03:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

فیصل آباد میں سوتیلی والدہ 10 سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں سوتیلی ماں نے ایمان نامی بچی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مارپیٹ کے بعد اسے سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

تشدد کا شکار بچی کو وہاں موجود افراد نے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ وہ لاہور کی رہائشی ہے اور سوتیلی والدہ تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔

بچی کے ابتدائی بیان کے بعد پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

Faisalabad

Torture