Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کہیں مسئلہ ہوا تو ریٹرننگ افسران رینجرز، فوج کو اندر بلا سکیں گے، وزیر داخلہ

الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے، حارث نواز
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 03:20pm

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث ںواز کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ہتھیاروں کی نمائش پر سخت پابندی ہے، کہیں بھی ہتھیاروں کی نمائش ہوئی سخت ایکشن ہوگا، پولیس بھی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ہوگی جب کہ رینجرز اور فوج بھی تحفظ کے لیے اسٹینڈ بائی پر موجود ہوں گے، پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ریٹرننگ افسران کے پاس اختیارات ہیں کہ اگر کہیں مسئلہ ہوتا ہے تو وہ پولیس، رینجرز اور فوج کو طلب کرسکتے ہیں۔

سندھ کے نگراں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانگفرنس کرتے ہوئے حارث نواز نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معانت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہتھیاروں کی نمائش پر سخت پابندی ہے، کہیں بھی ہتھیاروں کی نمائش ہوئی سخت ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں پولنگ اسٹیشنوں کی مجموعی تعداد 19004 ہے، مجموعی طور پر 15 ہزار کی نفری کی قلت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان آرمی کے 1,984 اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاہم انہیں کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

Haris Nawaz

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 24 2024