Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں سردی کی نئی لہر داخل، کراچی میں پارہ مزید گرگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اب بھی سردی کی لپیٹ میں ہے
شائع 24 جنوری 2024 11:00am

کراچی میں سردی ختم ہونے والی باتیں کرنے والے جان لیں کہ شہر میں سردی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق کراچی اب بھی سردی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سردی کی نئی لہر داخل ہوگئی جس کے تحت کراچی، حیدرآباد، سکھر، دادو، مٹھی اور نواب شاہ میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 12، 8، 5 اور 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق صوبے کے کئی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ حیدرآباد، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، گوٹھکی، کشمور اور پڈعیدن میں اسموگ کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا کسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

سردی زوروں پر، کراچی کے شہری بھی مزید ٹھنڈ کیلئے تیار رہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق لیہہ میں منفی 12، سکردو میں منفی 10، کالام میں منفی 7، گلگت، استور، قلات میں منفی 6، گوپس، سرینگر میں منفی 5 اور چترال میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ دیر، ہنزہ، راولاکوٹ اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Met Office

weather

Pakistan Weather

COLD WEATHER IN KARACHI