Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرگودھا کی 2 نشستوں پر الیکشن التواء سے متعلق الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری

این اے 83 اور 85 کے آر اوز نے نادرہ کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی بنا پر انتخابات ملتوی کیے، تحریری فیصلہ
شائع 23 جنوری 2024 06:01pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات کے التواء سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے مرحوم امیدوار کے بیٹے کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔

این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات کے التواء سے متعلق الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

فیصلے کے مطابق دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران (آر اوز) نے نادرہ کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی بناء پر انتخابات ملتوی کیے تھے، جس پر آج الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ سنانے ہوئے الیکشن مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی نے درخواست دائر کی تھی اور ڈی آراوز سرگودھا نے بھی الیکشن کمیشن سے وضاحت مانگی تھی۔

سیکریٹری یونین کونسل کےمطابق نمبردارشمشادعلی نےفارم ب کی تصدیق کی جبکہ آر اوز کے مطابق مرحوم کے بیٹے عبدالسلام نے اپنے امیدوار والد کی وفات کی تاریخ 15جنوری بتائی۔

مرحوم امیدوارکی اہلیہ، بیٹی اورامام مسجد نے وفات 2 جنوری کو ہونے کی تصدیق کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق نمبردار شمشاد علی کے مطابق فارم ب پر اس کے دستخط جعلی ہیں اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی بنایا گیا تھا۔

ڈی آر اوز کی تحقیقات کے نتیجے میں ثابت ہوا کہ وفات 2 جنوری کو ہی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے مرحوم امیدوار کے بیٹے کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ سیکریٹری یونین کونسل کی تصدیق پرڈیتھ سرٹیفکیٹ بنایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابی شیڈول جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں

الیکشن 2024 : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک اور سیاسی رہنما پر بھاری جرمانہ

الیکشن 2024 کیلئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پابندی، دفعہ 144 نافذ

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردیے

ECP

اسلام آباد

sargodha

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

NA 83 and 85

Election Jan 23 2023

Election Observers