Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات کی کوریج کیلئےغیرملکی میڈیا پاکستان میں موجود، بھارتی درخواستیں زیر غور ہیں، مرتضیٰ سولنگی

مبصرین اور غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے ہیں، مرتضیٰ سولنگی
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 04:33pm

نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے، انتخابات کی کوریج کے لیےغیرملکی میڈیا پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے۔

سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اوروزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ مبصرین اور غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئی دلی ہائی کمیشن کی 24 درخواستیں ویزا کے لیے زیرِغور ہیں، برطانیہ سے 25 مبصرین کے ویزے پراسس میں ہیں، روس سے آٹھ جبکہ کینیڈا اور جاپان سے بھی درخواستیں زیرغور ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چھ ہزار سے زائد مبصرین اور صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تاھ کہ مبصرین کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے اجازت نامے جاری کیے ہیں۔

Murtaza Solangi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 23 2023

Election Observers