Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کتنے دولت مند ہیں؟

بھارتی میڈیا نے سابق کرکٹر اور سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 09:59am

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈرشعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد بھارتی میڈیا نے کرکٹر اورسابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

اداکارہ ثناء جاوید سے شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی زیرِ بحث ہے۔ کرکٹر کی جانب سے یہ خبرشیئر کیے جانے اور ثاںیہ کی فیملی کی جانب سے اُن کے خلع لینے کی تصدیق کے بعد سے اس سابق جوڑی سے متعلق مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شاندار گھروں کی مالک ہیں جن کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ صرف بھارتی شہر حیدرآباد میں ان کے گھر کی قیمت کا تخمینہ 140 ملین (14کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ثانیہ کے پاس کئی مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے 2022 میں مختلف منصوبوں سے 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔ ان کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یا 7 ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

دوسری جانب شعیب ملک کے اثاثوں کی بات کی جائے تو سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس کُل تقریباً 232 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان اور دبئی میں پراپرٹی رکھنے کے باعث شعیب کے پاس بھی اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

lifestyle

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage