Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جاوید ہاشمی پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں انتخابات سے دستبردار

میری وفاداریاں عمران خان کے ساتھ رہیں گی، جاوید ہاشمی
شائع 22 جنوری 2024 10:36pm

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی عام انتخابات 2024 سے دستبردار ہو گئے۔

جاوید ہاشمی نے حلقہ این اے 149 سے چیرمین استحکام پارٹی جہانگیر ترین اور ملک عامر ڈوگر کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوتے ہوئے اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف اور عمران خان کے پلڑے میں ڈالتا ہوں اور الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔

جاوید ہاشمی تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد کئی سال تک مسلم لیگ نون کے انتہائی قریب رہے اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے رہے تاہم آج انہوں نے انکشاف کیا کہ ”میری وفاداریاں عمران خان کے ساتھ رہیں گی۔“

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی 2011 میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تاہم بعد میں عمران سے اختلاف کے باعث 2014 میں ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

جاوید ہاشمی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے تھے تاہم وہ خود کو مسلم لیگی ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ تقریبات میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ 2014 میں تحریک انصاف سے علیحدگی کے وقت جاوید ہاشمی نے عمران خان پر اسٹیبلشمنٹ کی قربت کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں

ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن اس وقت تو مدر آف آل سلیکٹڈ ہورہا ہے، عمران خان

انتخابی مہم ختم ہونے کا وقت اور تاریخ جاری

انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو اجازت نامے جاری

pti

اسلام آباد

imran khan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 22 2024

javed hashmi