Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان خواجہ نے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کر دیا

نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطینی بچوں کیلئے ہوگی، آسٹریلوی کرکٹر
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2024 11:06pm

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔

عثمان خواجہ نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطینی بچوں کے لیے ہوگی جنہیں مدد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، نیلامی 12 فروری تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ہر فورم پر اظہار یکجہتی کی کوشش کر رہے ہیں اور اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کر رہے ہیں۔

عثمان خواجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ’’تمام زندگیاں برابر ہیں‘‘ کا نعرہ لکھے جوتے پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا تاہم آئی سی سی ان کے آڑے آ گیا تھا اور انہیں یہ جوتے پہننے سے روک دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے جوتوں کی پرنٹ والی ٹی شرٹ پر فلسطینوں سے یکجہتی کے نعرے درج کر کے ملبوسات بنانے والی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔

عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر ٹی شرٹس خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم ’یونیسیف چلڈرن آف غزہ‘ کو دی جائے گی۔

عثمان خواجہ نے ’آزادی انسانی حقوق ہے‘، ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کروائی ہے۔

مزید پڑھیں

آسٹریلوی کپتان کی غزہ سے اظہار یکجہتی کے معاملے پر عثمان خواجہ کی حمایت

عثمان خواجہ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں بازو پر سیاہ پٹی کیوں باندھی؟

عثمان خواجہ نے پابندی کے بعد فلسطینیوں کی حمایت کا انوکھا طریقہ اپنا لیا

Palestine

sydney

Australia

Usman Khawaja

USMAN KHWAJA