Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس 24 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2024 10:55pm

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس 24 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر ہوگیا، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، کیس کی سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرچکا ہے جبکہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کی سماعت انتخابات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی سمیت شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس : پی ٹی آئی وکیل کی ممبران سے تلخ کلامی

عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاپی سامنے آگئی

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ECP

اسلام آباد

imran khan

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

Election Commission of Pakistan (ECP)

Contempt Election Commission

Contempt of Chief Election Commissioner Case

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

ٖFawad chaudhry

Election Jan 22 2024