Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

انتخابی مہم ختم ہونے کا وقت اور تاریخ جاری

الیکشن کمیشن کا جی ڈی اے امیدوار کی کارنر میٹنگ اور پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس
شائع 22 جنوری 2024 10:29pm

الیکشن کمیشن نے ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم ہو جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب رات 12 بجے انتخابی مہم ختم ہو جائے گی، الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق امیدواران 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد سیاسی جلسے نہیں کرسکتے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امیدوار کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا، کوئی بھی امیدوار جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا جی ڈی اے امیدوار کی کارنر میٹنگ میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے جی ڈی اے کے امیدوار کی کارنر میٹنگ میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ضابطہ اخلاق کی شق 17 کی خلاف ورزی پر عرفان اللہ مروت کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے جی ڈی اے کے امیدوار کی کارنر میٹنگ میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

جی ڈی اے کے پی ایس 105 کراچی ایسٹ سے امیدوار عرفان اللہ مروت کی کارنر میٹنگ میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ضابطہ اخلاق کی شق 17 کی خلاف ورزی پر عرفان اللہ مروت کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

شو کاز نوٹس میں کہا گیا کہ ہوائی فائرنگ طاقت کے مظاہرے اور مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے کی گئی۔

الیکشن کمیشن کا پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس

الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق غیر حاضر رہنے والے عملے اور اسٹاف کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جائے جبکہ اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 22 2024