Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیو ایم نے کراچی اور اندرون سندھ میں جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں
شائع 22 جنوری 2024 07:00pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے کراچی اور اندرون سندھ میں جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم اٹھائیس جنوری کو شاہ فیصل کالونی،چار فروری کونارتھ ناظم آباد،دو فروری کو حیدرآباد میں جلسہ کرے گی،،ایم کیو ایم میرپور خاص اور نواب شاہ میں بھی جلسےکرےگی

ایم کیوایم نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں، ایم کیوایم نے کراچی اور سندھ میں مزید جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم 28 جنوری کو شاہ فیصل کالونی، 4 فروری کو نارتھ ناظم آباد اور 2 فروری کو حیدرآباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

ایم کیو ایم میرپور خاص اور نواب شاہ میں بھی جلسے کرے گی۔

دوسری جانب مرکزی الیکشن آفس میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیے گئے۔

ایم کیو ایم کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل ،ڈپٹی کنوینر کیف الوری اور اراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جا رہے ہیں۔

مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے ایم کیو ایم کی ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں انتخابی فارم پر کئے گئے ہیں۔

سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا پارلیمانی امیدواروں کا تعین کرے گا۔

پارلیمانی بورڈ کے تجویز کردہ امیدواروں کے ناموں کنوینر ایم کیو ایم کی منظوری کے بعد فائنل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا

خالد مقبول صدیقی نے پورے ملک میں انقلاب لانے کی ذمہ داری لے لی

عام انتخابات: ایم کیو ایم کا چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کرنے کا فیصلہ

karachi

MQM

MQM Pakistan

mqm jalsa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 22 2024