Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے عوام مجھے ایک موقع دیں ملک کی قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو تمام مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع 22 جنوری 2024 04:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مجھے ایک موقع دے دیں تو میں ملک اور عوام کی قسمت بدل دوں گا، ہمارے منشور میں گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست نہیں، باقی جماعتیں، سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو اگر نفرت اور تقسیم کی سیاست چاہیے تو پھر شیر کو ووٹ دیں لیکن اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کی قسمت بدلنی ہے اور نئی قیادت کو سامنے لانا ہے تو پھر تیر پر مہر لگائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں قائد عوام ذوالفقار بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کے نامکمل مشن کو مکمل کروں گا جس کے لیے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو تمام مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے، ہمارے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کے لیے یہ الیکشن لڑ رہا ہوں، بھٹو اور بینظیر کے نظریے پر عمل کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، اس وقت ملک میں مہنگائی، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری جانب بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے، ہم اس نفرت کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت تاریخی معاشی بحران سے گزر رہا ہے، اس سے قبل جب پیپلزپارٹی کو حکومت ملی تو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام شروع کیا تھا، اب دوبارہ موقع ملا تو اس میں اضافہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیں اقتدار ملا تو 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک کے تمام مکاتب فکر کے مسائل حل کریں گے، ہم کسانوں کے لیے کسان کارڈ لے کر آئیں گے۔

سا بق وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے بھی مزدور کارڈ لے کر آئیں گے تاکہ ان کو حق مل سکے، اس کے علاوہ نوجوانوں کو بھی یوتھ کارڈ دیں تاکہ روزگار ملنے تک ان کی مدد ہو سکے، تعلیم اور صحت کی سہولیات دہلیز پر مہیا کریں گے

مزید پڑھیں

سرگودھا کے حلقوں این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، جعلسازی ناکام

عمران خان کا جیل سے خصوصی پیغام جاری

سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر عمران خان سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حکومت میں آکر صحت اور تعلیم کی سہولیات دہلیز پر مہیا کریں گے، ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس بنائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں دل کا سب سے بڑا اسپتال ہے جہاں بالکل فری علاج کیا جاتا ہے۔

سابق وزیرخارجہ نے اپنے خطاب کے دوران کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ گالم گلوچ اور ذاتی دشمنی کی سیاست نہ کریں۔

Bilawal Bhutto

PPP

Sahiwal

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 22 2024

PPP Sahiwal Jalsa