Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی پی ٹی آئی امیدواروں کو باہر نکل کر مہم چلانے کی ہدایت

اتوار کو سارے امیدوار باہر نکل کر اوپن مہم کا آغاز کریں، بانی پی ٹی آئی
شائع 22 جنوری 2024 04:57pm

پاکستان تحریک انصاف سابق چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی امیدواروں کو باہر نکل کر مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اہم پیغام دیا ہے، عمران خان نے کہا ہے، الیکشن رزلٹ میں پی ٹی آئی جیتے گی۔

بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کو آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لئے لڑنا ہے۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ اتوار کو سارے امیدوار باہر نکل کر اوپن مہم کا آغاز کریں، عوام اپنی آزادی کےلئے پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کرے۔

علی ظفر کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت بنائیں گے تو قانون کی بالا دستی اور حکمرانی کے لیے کام کریں گے۔

barrister ali zafar

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Election 2024

Election Jan 22 2024

Imran Khan Message