Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رپورٹرز کیلئے نئی ہدایات، سپریم کورٹ کے اندر انٹرویوز، ویڈیوز پر پابندی

رپورٹرز کو چیکنگ کے بعد ہی عدالت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی.
شائع 22 جنوری 2024 03:00pm

سپریم کورٹ اف پاکستان کی جانب سے میڈیا رپورٹرز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کے پبلک ریلیشن آفیسرکی جانب سے جاری کردہ 4 نکاتی ہدایت نامہ میں بیٹ رپورٹرز کو بتایا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کی کوریج کے لیے متعلقہ میڈیا ہاؤسز کے جاری کردہ اصلی میڈیا کارڈ کو دکھانے کے بعد ہی سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو چیکنگ کے بعد ہی عدالت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی،اس لیے وہ سیکیورٹی عملے کے ساتھ بھرپور تعان کریں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری ہدایت میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی میڈیا نمائندے کوعمارت کے اندرویڈیو کلپ، یو ٹیوب پروگرام اورانٹرویوز وغیرہ ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ رپورٹرز کو اب کمرہ عدالت کے اندر موبائل فونز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ کسی بھی اہم کیس کی سماعت میں ہرمیڈیا ہاؤس سے ایک رپورٹر کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

پی آر او کے مطابق دیگر صحافیوں کو کارروائی کا مشاہدہ کرنے کے لیے متبادل کمرے میں جگہ دی جائے گی۔

Supreme Court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

new guidelines