Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب سے شادی؟ عائشہ عُمر کا ویڈیو کلپ وائرل

'جولوگ مجھے جانتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ میری چوائس (انتخاب) کیا ہے'
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2024 10:33pm
شعیب اور عائشہ کے فوٹو شوٹ سے ایک تصویر
شعیب اور عائشہ کے فوٹو شوٹ سے ایک تصویر

شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی کی خبرتمام حلقوں میں ہی حیرت سے سُنی گئی کیونکہ ایک فوٹو شوٹ کے بعد ان کی عائشہ عمرسے قربت اور ممکنہ شادی کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔

ایسی خبروں کو ثانیہ سے علیحدگی کی اطلاعات نے مزید تقویت پہنچائی تھی ، اب شعیب کی ثناء جاوید کے ساتھ شادی نے تمام معاملہ واضح کردیا ہے تو ساتھ ہی اسی حوالے سے کئی پرانے ویڈیو کلپس پھر سے وائرل ہیں۔

شعیب اور عائشہ ُکے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں اُس وقت سامنے آئی تھیں جب کرکٹر نے اداکارہ کے ساتھ ایک رومانوی فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی افواہیں پھیلائی گئیں کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں یا کرچکے ہیں۔ تاہم عائشہ عمر نے اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جو مجھے جانتے ہیں انہیں میری چوائس کا علم ہے۔‘

شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر کے بعد ثانیہ نے کیا شیئر کیا؟

عائشہ عُمر کا ایک پُرانا ویڈیو کلپ پھر سے وائرل ہے جس میں عفت عمر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنا اور شعیب کا تعلق واضح کررہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ، ’اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جاتی ہیں ، میرے حوالے سے جھوٹی افوائیں پھیلائی جاتی ہیں یہاں تک کہ لوگوں نے شعیب ملک کے ساتھ میری شادی تک کروادی۔‘

عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ حتیٰ کہ میرے خاندان والے اوردور کے رشتہ دار اب یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب سے شادی کرلی ہے ، مجھ سے یہ پوچھا جاتا ہے۔ لیکن جو لوگ مجھے جانتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ میری چوائس (انتخاب) کیا ہے، انہیں میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح علم ہے۔’

مزید پڑھیے

کیا شعیب ملک اور ثناء کی شادی جلدی میں ہوئی؟ فیشن ڈیزائنر کے عملے کا نیا انکشاف

شعیب سے شادی کے بعد ثنا کے سابق شوہر عمیر جسوال نے وضاحت کیوں دی؟

ثانیہ مرزا نے شعیب سے طلاق کی تفصیلات جاری کردیں

شعیب اور ثانیہ کے درمیان کیا ہوا؟ والد نے حقیقت بتادی

شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

شعیب کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ کے والد نے بتایاکہ دونوں اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں اور ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لی ہے۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

sana javed

Ayesha Omer

Shoaib Malik Sana Javed Marriage