Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کا این اے 119لاہور میں پارٹی کیلئے بڑا بریک تھرو ملنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم ، مریم نواز کے حق میں دستبردار ہوگئے، ن لیگ کا دعویٰ
شائع 21 جنوری 2024 09:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 لاہور میں پارٹی کے لئے بڑا بریک تھرو ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم نے لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کے حق میں الیکشن سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مطابق وسیم 2024 کے انتخابات میں مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑ رہے تھے تاہم وہ دستبردار ہوگئے ہیں اور انھوں نے مریم نواز کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مبینہ ٹکٹ ہولڈر نے کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

پارٹی نے دعویٰ کیا کہ مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔ جس میں سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھی 25 جنوری کو جلسے میں باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

حقائق کیا ہیں ؟

مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے حق میں پی ٹی آئی امیدوار کے نام واپس لینے کا دعویٰ تو کیا ہے، لیکن اعداد و شمار کچھ اور ہی بتاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ویب سائٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس حلقے میں اس کے امیدوار شہزاد فاروق ہیں جو میاں عباد فاروق کے بھائی ہیں جو 9 مئی کے فسادات کے کیس میں نامزد ہیں۔

pti

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Election 2024

انتخابات 2024