Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مخالفین کی بہن بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں، بلاول

کبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس، ووٹ کی عزت کے دعویدار نظریہ چھوڑ چکے، لاہور میں جلسہ
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2024 07:42pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کبھی شو باز تو کبھی کوئی وسیم اکرم پلس کردیا جاتا ہے، ووٹ کی عزت کے دعویدار اپنا نظریہ چھوڑ چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کہہ کر تھک گئے کہ گالم گلوچ نہ کرو۔

لاہور میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنا نظریہ چھوڑسکتے ہیں،ہم اپنا نظریہ نہیں چھوڑ سکتے۔

انھوں نے کہا کہ لیگی کارکنوں میرے ساتھ آئیں میں آپ کی عزت کروں گا، انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آپ میرا ساتھ دیں، انتقام کی سیاست کو دفن کردوں گا۔ بی بی شہید نے حکومت بناتے ہی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن 3 نسلوں سے پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری اور چوہدری سرور جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی بہن بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں، میں خود بھی ظلم سے گزرا ہوں، نہیں چاہتا کوئی ظلم سے گزرے۔ 30 سال سے انتقام کی سیاست سے گزر رہا ہوں، میں نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لاہور کے عوام سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، ملک بحران کا شکار ہے، تاریخ میں ایسا بحران نہیں دیکھا، ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، پیپلزپارٹی ملک کو معاشی و جمہوری بحران سے نکال لے گی۔

انھوں نے کہا کہ حالات مشکل ضرور ہیں مگر ہم مایوس نہیں، ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کی جارہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرہ تقسیم ہورہا ہے، پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کردے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے میں اس سر کو کاٹ دوں گا، ہم ملک کو درپیش تمام مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اعتزاز احسن کا پیپلزپارٹی جلسے سے خطاب

لاہور میں پی پی کے جلسے سے خطاب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میری فیملی ہے اور میرے خون میں گردش کرتی ہے، پارٹی کو مجھ سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان ایسی خواتین موجود ہیں جنہوں نے لاہور قلعہ میں مظالم برداشت کیے۔

چوہدری سرور کا خطاب

چوہدری سرور نے کہا کہ لاہور کے عوام نے بینظیر کا استقبال کرکے آمریت کا خاتمہ کیا تھا، اب بھی ہمارا مشن ایک ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو لاہور سے ضرور جیتے گا، بلاول کی دیگر وزرائے خارجہ سے کارکردگی اچھی رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیربھٹو ایک ویژنری لیڈر تھیں، پی پی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی تھی۔

Nawaz Sharif

Bilawal Bhutto Zardari

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Election 2024

انتخابات 2024