Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر کے ناجائز تعلق کا شک، بیوی نے کزن کا بیٹا زندہ درگور کردیا

مقدس نے بچے کاشان کو اغواء کیا اور اپنے شوہر کو مجبور کیا کہ میرا ساتھ دو، پولیس
شائع 21 جنوری 2024 02:50pm

پنجاب میں خاتون نے خاوند پر ناجائز تعلقات کے شک کی بنا پر کزن کے ڈیڑھ سالہ معصوم بچے کے اغوا کے بعد اسے زندہ دفنا کر قتل کردیا۔

پنجاب میں خوشاب کی تحصیل قائدآباد میں خاتون نے اپنے ہی کزن کے ڈیڑھ سالہ بچے کو اغوا کے بعد زندہ دفنا دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔

ڈی پی او خوشاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او قائدآباد کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ مقدس بی بی زوجہ شفاءاللہ اور اس کے شوہر ملزم شفاءاللہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بچے کو زمین میں زندہ دفن کر کے قتل کیا۔

مقامی پولیس نے مقدس بی بی کی نشاندہی پر بچے کی نعش کو برآمد کیا۔

ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ مقدس کو شک تھا اس کے شوہر کا اپنی شادی شدہ کزن کے ساتھ ناجائز تعلق ہے۔

مقدس نے بچے کاشان کو اغواء کیا اور اپنے شوہر کو مجبور کیا کہ میرا ساتھ دو۔

ڈی پی او کہنا ہے کہ اندوہناک واقعہ کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

Murder

Toddler buried alive

Khoshab