Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز لیگ نے قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی چھوڑ دیے، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میں امیدواروں کی جیت کے لیے دعا گو ہوں۔
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2024 02:38pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا، لیکن حیران کن طور پر قومی اسمبلی کے 53 حلقوں میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔

اسحاق ڈار نے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کے ساتھ قومی اسمبلی کے اپنے امیداواروں کی بھی فہرست جاری کی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میں امیدواروں کی جیت کے لیے دعا گو ہوں۔

ایم کیو ایم کا نواز لیگ سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولہ طے پاگیا

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے پچاس حلقے خالی چھوڑ دیے

مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں قومی اسمبلی کے 53 حلقوں پر ان کا کوئی امیدوار ظاہر نہیں کیا گیا۔

ن لیگ کی جانب سے خالی چھوڑے گئے حلقوں میں این اے 4، این اے 12، این اے 19، این اے 20، این اے 21، این اے 22، این اے 28، این اے 44، این اے 45، این اے 48، 54 این اے ، این اے 64، این اے 92، این اے 117، این اے 128، این اے 143، این اے 149، این اے 165، این اے 185، این اے 190، این اے 191، این اے 192، این اے 193، این اے 194، این اے 195، این اے 196، این اے 197، این اے 198، این اے 199، این اے 200 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ن لیگ نے این اے 201، این اے 202، این اے 203، این اے 204، این اے 206، این اے 207، این اے 208، این اے 209، این اے 210، این اے 212، این اے 214، این اے 215، این اے 217، این اے 218، این اے 221، این اے 222، این اے 223، این اے 224، این اے 228، این اے 239، این اے 245، این اے 248 اور این اے 264 پر بھی اپنے کوئی امیدوار ظاہر نہیں کیے۔

PMLN

Election 2024

Election Jan 21 2024

PMLN Candidates List