اپنی ”تیرہویں“ کی پوجا کروانے والا صرف 2 دن بعد چل بسا
55 سالہ حاکم سنگھ کا کہنا تھا رشتہ دار اس کی تیرہویں نہیں منائیں گے، بھائی اور بھتیجے زمین ہڑپ کرچکے تھے
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جیتے جی اپنی تیرہویں منانے والا شخص محض دو دن بعد چل بسا۔ حاکم سنگھ کو یقین تھا کہ اس کے رشتہ دار اس کی تیرہویں نہیں منائیں گے۔
یو پی کے علاقے ایٹا کے 55 سالہ حاکم سنگھ کی موت پر پورا گاؤں سوگوار ہے۔ حاکم سنگھ نے 15 جنوری کو اپنی تیرہویں منائی تھی اور اس میں 800 افراد کو مدعو کیا تھا۔
حاکم سنگھ نے اپنے بھائیوں اور بھتیجوں پر اس کی آبائی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے حملے میں زخمی کیا جاچکا ہے۔
حاکم سنگھ کو بیوی نے چند برس قبل چھوڑ دیا تھا۔ تب سے وہ اکیلا رہتا تھا۔
ہندوؤں میں کسی کی موت کے تیرہویں دن خصوصی پوجا اور کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے تیرہویں کہا جاتا ہے۔
Uttar Pradesh
HAKIM SINGH
FEAST ON TERHVEEN
مقبول ترین
Comments are closed on this story.