نکی ہیلی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت کا سوال اٹھادیا
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیمپشائر میں ایک ریلی کے دوران اتنے کنفیوز ہوئے کہ اپنی حریف نکی ہیلی کو ڈیموکریٹک رہنما نینسی پیلوسی کہہ بیٹھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کنفیوژن 6 جنوری 2021 کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لاحق ہوا۔ واضح رہے کہ نکی ہیلی جنوبی کیلی فورنیا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر ہیں۔ نینسی پیلوسی امریکی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر ہیں۔
نکی ہیلی نے اس کنفیوژن پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر کے دماغ کا معائنہ کرایا جانا چاہیے۔ کسی ایسے شخص کو صدارتی امیدوار نہیں بنایا جاسکتا ہو جس کا ذہن اس کے قابو میں نہ ہو۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق نیو ہیمپشائر کی ریلی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا “ویسے اس دن (6 جنوری 2021 کو) بھیڑ کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ آپ جانتے ہیں نکی ہیلی نے تمام معلومات اور تمام شواہد تباہ کردیے۔
Comments are closed on this story.