Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

بھارت کا قطر سے ایل این جی خریدنے کا 25 سالہ معاہدہ

2050 تک ہر سال آسان شرائط پر 85 لاکھ میٹرک ٹن سستی ایل این جی فراہم کی جائے گی،
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2024 09:13am

بھارت نے قطر سے ایل این جی (مائع قدرتی گیس) خریدنے کے 25 سالہ معاہدے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ”قطر انرجی“ بھارت کو آسان شرائط پر سستی ایل این جی فراہم کرے گا۔ نئے معاہدے کے تحت موجودہ معاہدوں کو 2028 تک توسیع دی جائے گی۔

”قطر انرجی“ سے معاہدے پر دستظ ماہِ رواں کے آخر یا فروری کے اوائل میں متوقع ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت بھارت کو قطر سے 2050 تک سالانہ 85 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی حاصل ہوگی۔

”قطر انرجی“ نے بھارت کو اس کی پسند کی بندر گاہوں پر ایل این جی فراہم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

بھارت کے انرجی سیکٹر میں ایل این جی کا شیئر اس وقت 6.5 فیصد ہے۔ قطر سے معاہدے کی صورت میں 2030 تک یہ شیئر 15 فیصد ہو جائے گا۔

india

qatar

LNG AGREEMENT

FLEXIBLE TERMS