Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول وزیر اعظم بننے کیلئے بہترین امیدوار ہیں، ن لیگ کو سپورٹ نہیں کر رہا، چوہدری سرور

ہم کسی کے لاڈلے نہیں بننا چاہتے، بس الیکشن چاہتے ہیں، چیف آرگنائزر ق لیگ
شائع 20 جنوری 2024 11:21pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائز چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بننے کیلئے بہترین امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی سے ذاتی تعلقات ہیں، اس لئے انہیں سپورٹ کر رہا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ بلاول بھٹو انٹرنیشنل لیڈر ہیں، اگر بلاول بھٹو کو پنجاب میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملی تو مشکلات ہوں گی، کیونکہ پوری دنیا کے آبزرور پاکستان آ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم کسی کے لاڈلے نہیں بننا چاہتے، بس الیکشن چاہتے ہیں، دیکھ رہا ہوں لاہور کے لوگ بلاول کو جتوانا چاہتے ہیں، جس طرح بینظیر لاہور سے جیتیں، بلاول جیتیں گے اور لاہور سے وزیر اعظم بنیں گے۔

رہنما ق لیگ نے کہا کہ میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں بلاول بھٹو کو ایک کاز سمجھ کر سپورٹ کر رہا ہوں، ابھی بلاول بھٹو کو کامیاب کروانے کا مشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ق کا چیف آرگنائزر ہوں، پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جہاں ق کا امیدوار نہیں وہاں جس کو چاہوں سپورٹ کرو، ابھی تک ن لیگ میں کسی کو سپورٹ نہیں کر رہا۔

Nawaz Sharif

Bilawal Bhutto Zardari

chaudhry sarwar

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024