Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اس وقت الیکشن کا التوا جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، مزاحمت کریں گے، شہباز شریف

عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے، مریم نواز
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2024 11:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کے التوا کی کوشش ہوئی تومزاحمت کریں گے، اس وقت الیکشن کا التوا جمہوریت کےلیےخطرہ ہے۔ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب اہم انتخابی مہم میں جاچکے ہیں، ہمیں اب الیکشن میں جانا ہوگا اس میں خیر نکلے گی، ’الیکشن کے التوا کی کوشش ہوئی تومزاحمت کریں گے، اس وقت الیکشن کا التوا جمہوریت کےلیےخطرہ ہے‘۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کو اتحاد ا ور اتفاق کی ضرورت ہے، نوازشریف ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، قوی امید ہے کہ انتخابات میں سادہ اکثریت مل جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی نے فوج کےخلاف سازش کی 9 مئی کا واقعہ نہیں ہوتا تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت نواز شریف نے بنایا، 16ماہ تو پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانےکی جنگ تھی، ہم نے پاکستان کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

شہباز شریف کا عام انتخابات کیلئے قوم کے نام پیغام

صدر ن لیگ شہباز شریف نے اپنے پیغام کہا کہ ووٹ آپ کا حق ہے جس کو بھی دیں ہم احترام کریں گے، ملک آج معاشی اور معاشرتی و سیاسی مسائل کا شکار ہے، پائیدار حل کیلئے ن لیگ کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

انھوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک مختلف چیلنجز کا شکار ہے، ایک طرف دہشت گردی ہے اور دوسری طرف اندورنی خلفشار ہے، معاشرے میں زہر گھول دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کو ایسا پیغام دینے کی کوشش کی گئی جس سے وہ پاکستان کو سنوار نے سے ہٹ جائیں، قوم سے اپیل ہے کہ وہ 8 فروری کو اپنے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کریں، ووٹ ڈالتے وقت دیکھیں کس جماعت اور کس لیڈر نے ملک کیلئے مخلص کاوشیں کیں۔

انھوں نے کہا کہ 8 فروری کوعوام نے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنا ہے، قوم فیصلہ کرے گی کہ کس کو 5 سال خدمت کا موقع دینا ہے۔

عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے، مریم نواز

اس سے قبل لاہور میں این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کی۔ اہم بیٹھک میں حلقے میں انتخابی سرگرمیوں پر تجاویز کا تبادلہ ہوا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ یہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں حل کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، بےروزگاری اورغریت کیخلاف عملی پروگرام تیارکرلیا۔

PMLN

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024