Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت میں عدم پیشی پر ملک ریاض اور بیٹے کی جائیداد ضبط

ضبط کی گئی جائیداد میں بینک اکاؤنٹ، اراضی ، گاڑیاں اور ٹریکٹر شامل ہیں
شائع 20 جنوری 2024 08:15pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عدالت میں عدم پیشی پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور بیٹے کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔

جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے حکم نامہ اسلام آباد کی احتساب عدالت ون کے جج محمد بشیر نے جاری کیا۔

ضبط کی گئی جائیداد میں بینک اکاؤنٹ، اراضی، گاڑیاں اور ٹریکٹرشامل ہیں۔

ضبط کی گئی اراضی پر بحریہ ٹاؤن کے دفاتر بھی قائم ہیں۔

اس حوالے سے نیب، ایکسائز آفس اور بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :

بحریہ ٹاؤن کے دیوالیہ ہونے کی خبریں، ملک ریاض کا بیان سامنے آگیا

منی بجٹ نہیں آئے گا، ریئل اسٹیٹ میں ٹیکس چوری روکیں گے، آئی ایم ایف سے حکومتی وعدے

یاد رہے کہ 6 جنوری سے ملک ریاض اور ان کا بیٹا اشتہاری بھی قرار دیئے جاچکے ہیں۔

Property

malik riaz

Court freezes properties