Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اور ثانیہ کے درمیان کیا ہوا؟ والد نے حقیقت بتادی

شعیب کی دوسری شادی کے بعد اس جوڑے کی طلاق کا موضوع سوشل میڈیا پر گرم ہے
شائع 20 جنوری 2024 02:09pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرنے والے شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل ہیں۔ دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

شعیب کی دوسری شادی کے بعد ایک بار اس جوڑے کی طلاق کا موضوع سوشل میڈیا پر گرم ہے۔

تاہم اب بالآخر ثانیہ مرزا کے والد نے تصدیق کردی ہے کہ شعیب اور ثانیہ دونوں اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں۔

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ثانیہ نے شعیب سے خلع لی ہے۔ اسلام میں خواتین کو اپنے شوہر سے علیحدہ ہونے کا حق حاصل ہے، جسے خلع کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اختلافات کی افواہیں گردش کرنے کے بعد سے ثانیہ اور شعیب کو شاذ و نادر ہی ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

شعیب ملک چند روز قبل ہی انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کو اَن فالو بھی کرچکے ہیں۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل ہیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد مین ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔ یہ جوڑی دُبئی میں رہائش پزیر تھی۔

دوسری جانب ثناء جاوید جنہوں نے متعدد ہٹ ڈرامہ سیریلزمیں اداکاری کی ہے۔ وہ 2020 میں کورونا وبا کے دوران ایک سادہ تقریب میں گلوکار عمیر جیسوال سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

تاہم 2 ماہ قبل اس جوڑی کے مابین طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی گلوکار اور اداکارہ دونوں ہی نے تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

lifestyle

Khula

Shoaib Malik Sana Javed Marriage