Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافہ عدالت میں چیلنج

نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں، درخواست
شائع 20 جنوری 2024 12:29pm

ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

غلام عباس ہرل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے، نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے، قیمتیں بڑھانا اختیار میں نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانی قیمتوں پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

punjab

Lahore High Court

Driving License Fees