Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آگ لگنے کے بعد طیارہ پرواز کرتا رہا، ویڈیو وائرل

ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کے 14 منٹ بعد طیارہ لینڈ کر گیا تھا
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 10:41pm
فوٹو ــ ٹوئٹر
فوٹو ــ ٹوئٹر

میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایم آئی اے) سے اڑان بھرنے والے طیارہ میں آگ بھڑک اٹھی، جہاز آگ لگنے کے بعد بھی پرواز کرتا دیکھا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ پرواز کے دوران طیارے کے بائیں بازو سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔

کارگو طیارہ اٹلس ایئر بوئنگ 747 کو انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔

ہوائی اڈے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ طیارہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ایئر فریٹ کمپنی کا کہنا تھا کہ عملے نے تمام معیاری طریقہ کار پر عمل کیا اور بحفاظت ایم آئی اے واپس آ گئے۔

انجن میں خرابی کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کے 14 منٹ بعد طیارہ بحفاظت میامی واپس آ گیا تھا۔

ایف اے اے کی رپورٹ کے مطابق پرواز کے بعد کیے گئے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ اٹلس ایئر 747 کے انجن کے اوپر سافٹ بال سائز کا سوراخ ہے۔

USA

Plane Crash

emergency landing