Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں رات دیر تک کھلے رہنے والے ریسٹورنٹ اور کیفیز کو بھاری جرمانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے مسلسل خلاف ورزی پر سیل کرنے کا حکم دے دیا
شائع 19 جنوری 2024 07:46pm

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں رات دیر تک کھلے رہنے والے ریسٹورنٹ اور کیفیز کو بھاری جرمانے اور مسلسل خلاف ورزی پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، ماحولیات اور جوڈیشل کمیشن کے ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جن انڈسٹریز کے پاس الیکٹرانک وہیکل کے لائسنس ہیں، ان کی لسٹ مہیا کی جائے، انڈسٹری والے لائسنس رکھ کر بیٹھے ہیں مگر کچھ بنا نہیں رہے، ہم نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو کیفیز دیر سے بند ہونے پر بھی آگاہ کیا تھا، جب ہم اس بارے میں بتاتے تھے تو کہا جاتا کہ ہم الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہیں۔

اے سی کا کہنا ہے کہ تھانے والے ہم سے تعاون نہیں کرتے۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک ٹاسک فورس ہونی چاہیے اگر کوئی کیفے کو 12 بجے رات بند کروا بھی دیتا ہے تو وہ کچھ دیر بعد دوبارہ کھول لیتے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریماکس دیے کہ ڈیڈ لائن کے بعد کیفیز کھلے رکھنے والوں کو پہلی خلاف ورزی پر 2 لاکھ جبکہ دوسری بار خلاف ورزی پر 5 لاکھ جرمانہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ تیسری خلاف ورزی پر کیفے کو سیل کر دیا جائے جبکہ عدالت نے مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی۔

restaurants

Lahore High Court

smog

justice shahid kareem

Lahore smog

punjab smog

johar town

restaurant and cafes

cafes