Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 17 کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ، ناراض ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی

سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ آباد ایک سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں
شائع 19 جنوری 2024 05:47pm

ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کردی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما سابق وزیر اعلی مہتاب احمد خان نے این اے 17 میں اپنے 35 سال کے حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ایبٹ آباد کے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔

سردار مہتاب احمد خان حلقہ این اے 16 سے سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی جو پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہیں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

سردار مہتاب احمد خان کی وجہ سے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو کافی نقصان ہوگا۔

pti

PMLN

Abbottabad

sardar mehtab abbasi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024