Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی سائنس دان کی سربراہی میں شاہ سعود یونیورسٹی کی ایجاد امریکا نے تسلیم کرلی

ڈاکٹر خرم کی ٹیم کا تیار کردہ بایو میٹرک شناخت کا جدید ترین نظام گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے
شائع 19 جنوری 2024 03:59pm

سعودی عرب کی شاہ سعود یونیورسٹی کو ایک پاکستانی سائنس دان کی تیار کردہ ایجاد کی بنیاد پر امریکا میں پیٹنٹ مل گیا ہے۔ جس ایجاد پر پیٹنٹ ملا ہے وہ محفوظ بایو میٹرک شناخت کے نفاذ کے طریقے اور نظام سے متعلق ہے۔

پاکستان کے ڈاکٹر محمد خرم خان کی زیرقیادت سعودی عرب کے نیشنل پلان برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی فنڈ کے ذریعے یہ بایو میٹرک سسٹم تیار کیا گیا ہے۔

شاہ سعود یونیورسٹی کی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر محمد خرم خان، ڈاکٹر ایل لینگ اور پی ایچ ڈی کے طالب علم ڈیبلیو ٹینگفی نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے بایو میٹرک شناخت کا بہترین طریق کار ایجاد کیا ہے۔

اس ایجاد کو کمپیوٹر کی دنیا میں گیم چینجر کی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔ اس میں ہیشنگ نیٹ ورکنگ استعمال ہوتی ہے۔

ڈاکٹر خرم خان کمپیوٹر سائنس کے میدان میں سعودی عرب کے تیسرے اور دنیا بھر میں 14 ہزار 402 سائنس دانوں میں 761 ویں نمبر پر ہیں۔ وہ شاہ سعود یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسی لینس ان انفارمیشن ایشورنس میں سائبر سیکیورٹی سے منسلک ہیں اور انھیں دنیا کے بہترین کمپیوٹر سائنس دان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

cyber security

BIOMATRIC SYSTEM

US PATENT

KING SAUD UNIVERSITY