Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پنجاب اسمبلی میں منظوری کے بغیر ہی 2 نئی آسامیاں تخلیق کر دی گئیں

قواعد و ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے دیگر عہدوں پر بھی ترقیاں دی گئیں ۔
شائع 19 جنوری 2024 03:41pm

پنجاب اسمبلی میں فنانس کمیٹی کی منظوری کے بغیرہی ڈپٹی سیکریٹری کی دو آسامیاں تخلیق کردی گئیں۔

قواعد و ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے دیگر عہدوں پر بھی ترقیاں دی گئیں ۔

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سیکریٹری کی دو نئی آسامیاں تخلیق کرتے ہوئے دونوں پر من پسند افراد کی تقرریاں کی گئی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے لفٹ آپریٹر کو گریڈ 3 سے گریڈ 11 میں ترقی دے دی گئی۔

اس کے علاوہ فنانس کمیٹی سے منظوری لیے بغیر اسسٹنٹ کنٹرولر کو گریڈ 11 سے گریڈ 17 پر ترقی دی گئی ہے۔

پاکستان

punjab assembly