Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں نکاح کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث کسی کارروائی کے بغیر ملتوی

خاوند خاور مانیکا اورنکاح خواں مفتی سعید بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہوئے تھے
شائع 19 جنوری 2024 03:30pm

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اورشکایت کنندہ کے وکیل راجارضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔

بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا اورنکاح خواں مفتی سعید بیان ریکارڈ کرانے کیلئےعدالت میں پیش ہوئے۔

سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کرنے سے متعلق حکم امتناع سے آگاہ کیا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29جنوری تک ملتوی کردی۔

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

Nikah Case

Adyala Jail