Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں این اے 120 سے سب سے زیادہ امیدوار

نواز شریف کے مدمقابل پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد ہوں گی
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 04:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پرامیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں۔

لاہور سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر ایک ہزار 79 امیدوار مدمقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد لاہور سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کیں۔ قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 266 امیدوار جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 813 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 120 میں سب سے زیادہ 27 امیدوار جبکہ این اے 118 میں سب سے کم 18امیدوار مدمقابل ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 میں سب سے زیادہ 46 امیدوار جبکہ پی پی 150 میں سب سے کم 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ ن

مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کے مد مقابل ڈاکٹر یاسمین راشد، شہباز شریف کے مد مقابل پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ اور بلاول بھٹو کا مقابلہ عطا تارڑ سے ہوگا جبکہ پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، عون چودھری کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

lahore

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024