Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیکٹ چیک: کیا ائرپورٹ پر مسافروں کیلئے نئی فیس مقرر کی گئی ہے؟

ترجمان سول ایوی ایشن نے وائرل خبروں پر وضاحت جاری کردی
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 04:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے پاکستان کے ہوائی اڈوں سے اندرون ملک سفر کرنے والے پر مسافروں سے ’ائرپورٹ چارجز‘ لیے جانے کی خبریں وائرل ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ فی مسافر 100 روپے ائر پورٹ چارجز لینے کی اطلاع غلط ہے لیکن یہ کہنا کہ مسافروں پر نئی فیس عائد کی گئی ہے، درست نہیں ہے۔

اگرچہ سول ایوی ایش کی جانب سے تمام ائرپورٹس پر ہرمسافر سے ائر پورٹ چارجز کی مد میں نے 100 روپے لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، لیکن یہ چارجز نئے نہیں بلکہ صرف مختلف نام دیا گیا ہے۔

سی اے اے کے ترجمان سیف اللہ نے آج ڈیجیٹل کو تصدیق کی کہ یہ رقم پہلے ہی ’سیکیورٹی چارجز‘ کے طور پر وصول کی جا رہی تھی جس کا نام تبدیل کر کے ’ائر پورٹ چارجز‘ کردیا گیا ہے۔

صرف نام کی تبدیلی کے علاوہ اندرون ملک پروازوں پر سفر کرنے والوں پر کوئی نیا چارج نہیں لگایا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ یہ چارجز ائرلائنز وصول کریں گی اور پھر انہیں سی اے اے کے حوالے کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیرین ائر اور ائر بلیو کو پروازوں میں تاخیر اور منسوخی پر شوکاز نوٹس ز بھی جاری کیے تھے جس سے سیکڑوں مسافر متاثر ہوئے تھے۔

ائرلائنز کو بتایا گیا ہے کہ اگر وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہتی ہیں تو انہیں جرمانے یا لائسنس کی منسوخی یا پروازوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستان

Airport

Civil Aviation Authority

AIRPORT CHARGES