Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر عثمان خواجہ چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی

فریکچر نہیں ہوا تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین میں دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے
شائع 19 جنوری 2024 11:07am

آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے بیٹر عثمان خواجہ زخمی ہوگئے۔ ان کے چہرے گیند لگی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں عثمان خواجہ کی شرکت اب مشکوک لگتی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو فتح سے ہم کنار ہونے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا کہ ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کا ایک باؤنسر عثمان خواجہ کے چہرے پر لگا جس کے نتیجے میں چہرے سے خون بہنے لگا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا ہے کہ عثمان خواجہ کو فریکچر کا سامنا نہیں۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دی۔

USMAN KHWAJA

BOUNCER ON FACE

THIRD TEST IN BRISBANE

NO FRACTURE