Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد، عمران کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت

غیر شرعی نکاح کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی بھی درخواست چیف جسٹس کو بھجوادی
شائع 18 جنوری 2024 08:20pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی بھی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی درخواست منظور جبکہ وکلاء صفائی کی بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خاور مانیکا سے طلاق کے بعد عدت میں بشری بی بی سے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ عدت میں نکاح کی کمپلینٹ پر 25 نومبر سے غیر قانونی طور پر عدالتی کاروائی چلا رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ کے 11 دسمبر اور 9 جنوری کے آرڈرز کو کاالعدم قرار دیا جائے۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے اسی نوعیت کا کیس چیف جسٹس کی عدالت میں ہونے کے باعث فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

عدالت نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی درخواست بھی اسی نوعیت کے معاملے پر بینچ ون میں پہلے سے زیر التواء ہونے کے باعث چیف جسٹس کو بھجوادی تھی۔

دوران عدت نکاح سے متعلق کیس پر اڈیالہ جیل میں سماعت

دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث ان پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح سے متعلق کیس پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

دوران سماعت وکلاء صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ بشریٰ بی بی پر ان کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے سے متعلق کارروائی نہ کی جائے، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی درخواست کو منظور کرلیا گیا۔

عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو بانی چیئرمین پی ٹی ائی کی بیٹوں سے بات کرانے کی ہدایت کر دی۔

سماعت کے دوران وکلاء صفائی عثمان گل، عمیر نیازی، شیراز رانجھا عدالت پیش ہوئے جبکہ دوسری جانب سے خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش نہ ہوئے۔

مزید پڑھیں

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف مقدمے سے ناجائز تعلقات کی دفعہ خارج

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مزید گواہان کے بیان قلمبند

سینئر سول جج نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت کل 19جنوری تک ملتوی کردی۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

district and session court

Nikah Case

khawar manika